• news

 حالات بہتر ہو رہے‘ الیکشن کالعدم قرار دینے کی صورتحال نہیں:خواجہ آصف

سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں غیر یقینی صورتحال موجود ہے۔ آہستہ آہستہ بہتری کی طرف بڑھ رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی حکومت میں جس طرح تباہی ہوئی ملک کے وسائل کو لوٹا گیا۔ ریکوری چند ماہ میں یا ایک سال میں نہیں ہوسکتی۔بجٹ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اس میں بھی کوئی شک نہیں۔ جو بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں آنے والے مہینوں میں معیشت میں بہتری آئے گی۔سیاسی صورتحال بھی مستحکم ہوگی اور معاشی بھی۔ مخصوص سیٹوں کے حوالے سے الیکشن کمشن نے کام شروع کر دیا ہے۔ الیکشن کو کالعدم قرار دئیے جانے والی صورتحال نہیں دیکھ رہا ہے۔ پی ٹی آئی ہر قسم کی کوشش کر رہی، فوج پر، فوج کی قیادت پر حملے کر رہے ہیں۔ طالبان کے خلاف وہ گریز کر رہے ہیں کہ ان کے خلاف کوئی ایکشن لیا جائے۔ ان تمام کے لیے پی ٹی آئی نرم گوشہ رکھتی۔ چاہے وہ دہشت گردی ہے یا طالبان ہیں۔ کیونکہ ہر چیز بانی پی ٹی آئی کے اردگرد گھومتی ہے۔ دھرنے والوں نے ڈرامہ شروع کیا ہوا ہے۔ صبح پراٹھے کھا کر آجاتے ہیں تین چار گھنٹے بھوک ہڑتال کرتے ہیں۔ پانچ سات آدمی دری پر بیٹھ جاتے ہیں، اس کے بعد گھر جاتے ہیں دوپہر کا کھابہ کھا کر سو جاتے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن