• news

مہنگی بجلی‘ فیکٹریاں بند کر کے چابیاں حکومت کے حوالے کر دیں گے: تاجر رہنما

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور کے صنعت کار اور تاجر بھی مہنگی بجلی کے خلاف میدان میں آگئے اور فیکٹریاں بند کرکے چابیاں حکومت کے حوالے کرنے کا اعلان کر دیا۔ لاہور چیمبر میں آئی پی پیز کے کپیسٹی چارجز اور مہنگی بجلی کے خلاف صنعت کاروں اور تاجروں کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں آئی پی پیز کے فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کیا گیا۔ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹس ایسوسی ایشن کے رہنماؤں عدیل بھٹہ اور میاں خرم الیاس کا کہناتھاکہ مہنگی بجلی کے باعث کاروبارنہیں کرسکتے، فیکٹریاں بند کرکے چابیاں حکومت کے حوالے کر دیں گے۔ صنعت کاروں نے متفقہ مطالبہ کیا کہ مہنگی بجلی سے نجات کیلئے آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن