• news

میلسی سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور رکن پنجاب اسمبلی پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج

لاہور( این این آئی) اینٹی کرپشن نے میلسی سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور رکن پنجاب اسمبلی پر مقدمہ درج کرلیا ۔اینٹی کرپشن کے مقدمے میں دونوں بھائیوں اورنگ زیب کھچی اور جہانزیب کھچی پر سرکاری رقبہ پر قبضہ و فروخت کا الزام عائد کیا گیا ہے ، مقدمے میں پٹواری ثقلین شاہ،افتخار کھچی اور فرنٹ مین قیصر عباس کا نام بھی شامل ہے۔ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا کہ ایم این اے اور ایم پی اے پر سیاسی اثرر و رسوخ کے استعمال اور سرکاری ملازمین سے ساز باز ہونے کا الزام ہونے کا الزام ہے، دونوں بھائیوں پر محکمہ اوقاف کی زیر انتظام خالصہ کالج ملحقہ بوائز کالج کی متروکہ جگہ 17 کنال پر غیر قانونی سڑک تعمیر کرنے کا بھی الزام عائد گیا ہے۔مقدمہ میں لکھا گیا کہ ملزمان نے غیر قانونی پختہ سڑک تعمیر کر کے اپنے نجی ٹان کی کمرشل ویلیو بڑھانے میں فائدہ پہنچایا جس سے سرکار کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ، اینٹی کرپشن نے مزید انکوائری شروع کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن