• news

جوڈیشل کمشن کیلئے خیبر پی کے حکومت کا خط‘ چھپنے کی ناکام کوشش: عظمیٰ بخاری

لاہور (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) صوبائی وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ عدالتی کاندھے استعمال کر کے کوئی چی گویرا اور نیلسن منڈیلا نہیں بن سکتا۔ خیبر پی کے حکومت کے9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمشن بنانے کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے عظمٰی بخاری نے کہا خیبرپی کے حکومت کا پشاور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمشن بنانے کا خط عدالتی ہتھوڑے کے نیچے چھپنے کی ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمشن ہمیشہ پوشیدہ اور وضاحت طلب معاملات پر بنتے ہیں،9  مئی کی ناکام بغاوت کی ویڈیوز، تصاویر اور آڈیوز بطور ثبوت موجود ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ  پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن 27 جولائی 2017ء تھا جنھوں نے ’’پانامہ‘‘ کا ڈرامہ رچا کر ’’اقامہ‘‘ پے نکالا اور انہوں نے تاحیات نااہل قرار دے دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن