• news

 ہیپا ٹائٹس سے بچاؤ اور خاتمہ کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت: صدر

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی )صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس عالمی سطح پر ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ ہیپا ٹائٹس سے ہمارے ملک میں صحت عامہ کو شدید خطرات لاحق ہیں، ہیپاٹائٹس سے بچاؤ، سکریننگ اور علاج کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہوگی۔ہیپاٹائٹس سے بچاؤ اور اس کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ گزشتہ روز ایوان صدر پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ ہیپاٹائٹس عالمی سطح پر ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ہیپاٹائٹس ایک خاموش قاتل ہے ۔ پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے ہمارے صحت کے نظام پر بوجھ پڑتا ہے،صحت عامہ کے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے وسیع پیمانے پر سکریننگ اور بروقت تشخیص کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن