یاسمین راشد طبیعت بگڑنے پر شوکت خانم ہسپتال منتقل
لاہور(نیٹ نیوز) تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت بگڑنے پر انہیں شوکت خانم ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کوٹ لکھپت جیل میں قید یاسمین راشد کو طبیعت ناساز ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کے وکیل رانا مدثر عمر کے مطابق یاسمین راشد کو چند دن سے سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی تھی اور ان کے ہومو گلوبن میں کمی آئی ۔ انہوں نے کہا یاسمین راشد کے دوماہ پہلے کینسر سے متعلق ٹیسٹ ہونے تھے لیکن وہ نہیں کرائے گئے۔رانا مدثر عمر کا کہنا ہے یاسمین راشد کو جیل ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن طبیعت زیادہ بگڑنے پر شوکت خانم ہسپتال منتقل کیا گیا۔