انتظامیہ نے تحریک انصاف کی اسلام آباد میںجلسے کی درخوست مسترد کردی
اسلام آباد(وقائع نگار) انتظامیہ نے تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میںجلسے کی درخوست مسترد کردی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں 60سے زائد سفارت خانے اور عالمی اداروں کے دفاتر ہیں، سفارت کار اور غیرملکی مختلف سیکٹرزمیں رہتے ہیں، شہر میں احتجاج اور ریلیاں غیرملکیوں کی نقل و حرکت کو متاثر کریں گے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ یومیہ 5 لاکھ لوگ ملازمت یا تعلیم کی غرض سے سفرکرتے ہیں، احتجاج انہیں ان کے بنیادی حق سے محروم کرے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سڑکیں بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات ہوں گی، ان وجوہات کے باعث احتجاج کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔