وزیر داخلہ سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات‘ سی پیک پر تبادلہ خیال
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے قونصل جنرل نے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور‘ پاک چین تعلقات کے فروغ اور سی پیک پراجیکٹس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ چین کے شہریوں اور چین کے تعاون سے جاری منصوبوں کی سکیورٹی پر بھی گفتگو کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ چین کے ساتھ پائیدار دوستی پر ہر پاکستانی کو ناز ہے۔