• news

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 750 پوائنٹس بڑھ گیا 

کراچی (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی  کے اعلان  کمے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں  گزشتہ روز  زبردست تیزی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100انڈیکس 750سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 78ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر 78800 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 109ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا اور سرمائے کا مجموعی حجم 104کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ 57.66فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں  روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق  بینک میں 3پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قدر 278.52روپے سے بڑھ کر 278.55روپے پر جا پہنچی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 85پیسے کے نمایاں اضافے سے ڈالر کی قدر 279.75روپے سے بڑھ کر 280.60روپے ہو گئی۔ ملک میں فی تولہ سونا مزید 200 روپے اضافہ ہوگیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 700 روپے ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن