• news

ایران عراق سے واپسی، زائرین رمدان گوادر بارڈر پر پھنس گئے 

وزیر آباد (نامہ نگار) عراق و ایران واپسی پر زائرین قافلے گوادر رمدان بارڈر پر پہنچ کر روک لیے گئے۔ قافلوں میں وزیر آباد، لاہور، راولپنڈی،کراچی اور پنجاب و سندھ کے درجنوں شہروں کے سینکڑوں زائرین واپسی کے لیے منتظر ہیں۔ حکام کی عدم دلچسپی و گوادر سے کراچی و پنجاب جانے والی گاڑیوں کی عدم دستیابی سے زائرین سخت مشکلات کا شکار، کھانے پینے کا سامان بھی ختم ہونے لگا۔ تین روز سے زائرین مقامی بارڈر انتظامیہ کی جانب سے محصور ہیں۔  پاکستانی بارڈر حکام کی جانب سے ٹرانسپورٹ و سکیورٹی حکام کی جانب سے قافلوں کی روانگی کی کوئی موثر اطلاع  نہیں۔ زائرین نے وفاقی وزیر داخلہ اور وزارت مذہبی امور سے اپیل کی کہ اپنے ہی وطن پہنچنے والے زائرین کی گھروں کو واپسی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور سکیورٹی و ٹرانسپورٹ کی مطلوبہ سہولیات بہم پہنچائی جائیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن