لندن: پاکستانی نژاد عالم المہاجرون کے سربراہ انجم چودھری کو دہشتگردی کے الزام میں عمر قید
لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی عدالت نے پاکستانی عالم نژاد انجم چودھری کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ عرب میڈیا کے مطابق انجم چودھری کو 26 سال قید سزا دہشتگردی کا الزام ثابت ہونے پر دی گئی۔ انجم چودھری پر شدت پسند تنظیم المہاجرون کی سربراہی کا الزام ہے۔ انجم چودھری کو گزشتہ برس 17 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔