• news

چیف جسٹس کیخلاف فتویٰ کیس، ٹی ایل پی رہنما کا7 روزہ  جسمانی ریمانڈ منظور 

لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تحریک لبیک کے رہنما مولانا محمد طاہر سیفی کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔چیف جسٹس اف پاکستان کیے خلاف فتویٰ جاری کرنے کے مقدمے میں مولانا محمد طاہر سیفی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی۔پراسکیوشن نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کا فوٹو گارمٹک ٹیسٹ کرنا ہوگا اور مائیکروفون برآمد کرنا ہے۔مولانا محمد طاہر سیفی کی تقریر عدالت میں فاضل جج  کو سنائی گئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ تو بہت جوش سے تقریر کرتے ہیں کیا یہ آپ کی تقریر ہے؟ ملزم نے اعتراف کیا کہ جی یہ میری ہی تقریر ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ آپ چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف کیوں بول رہے ہیں۔ ملزم نے بیان دیا کہ ہم چیف جسٹس کو محتاط ہونے کا مشورہ دے رہے ہیں، جو فیصلہ ہوا آئین کے خلاف ہے، ابھی موقع ہے چیف جسٹس اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کریں۔عدالت نے ملزم کو 6 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ای پیپر-دی نیشن