• news

ایرانی صدر نے حلف اٹھا لیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی تقریب میں شرکت 

تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ ایران کے چیف جسٹس نے صدر پزشکیان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ تہران میں ایران کی مجلس شوریٰ اسلامی میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں اعلیٰ سیاسی و دفاعی رہنماؤں کے علاوہ مختلف ممالک کے سربراہان مملکت اور وفود نے شرکت کی۔ پاکستان کی جانب سے تقریب حلف برداری میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے شرکت کی۔ مسعود پزشکیان نے حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقار اور مصلحت کے اصولوں کی بنیاد پر دنیا کے ساتھ تعمیری و موثر روابط تلاش کریں گے۔  میری حکومت  بھی غیر ملکی دباؤ میں نہیں آئیگی  ایران معاشی، سائنسی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں علاقائی سطح پر اوّلین طاقت بننا چاہتا ہے۔ دنیا کو علاقائی اور عالمی مسائل کے حل کے منفرد موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔  ایرانی صدر 15 دن کے اندر اپنی کابینہ تشکیل دے کر پارلیمنٹ سے منظوری لیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن