• news

صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز‘ دل کے مختلف ٹیسٹ

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز‘ طبی معائنہ کیلئے ہسپتال گئے جہاں پر ڈاکٹرز کی ٹیم نے 45 منٹ تک ان کا معائنہ کیا۔ چودھری پرویز الٰہی کی ایکو کارڈیوگرام اور دل کے دیگر ٹیسٹ کئے گئے اور ان کے بلڈ سیمپل بھی لئے گئے۔ چودھری پرویز الٰہی کو پسلیوں میں فریکچر کی وجہ سے سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔ ڈاکٹروں نے چودھری پرویز الٰہی کو مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے اور ٹیسٹ رپورٹس آنے پر مزید علاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن