جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل نا گز یر، یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (خبرنگار )چیئرمین سینیٹ آف پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے لندن میں فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس (FCDO) میں برطانیہ کے وزیر مملکت برائے جنوبی ایشیا ہمیش فالکنر ایم پی سے ملاقات کی برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھیچیئرمین سینیٹ نے فالکنر کو بطور وزیر تقرری پر مبارکباد دی ملاقات میں دونوں ممالک کے مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے ایک مضبوط شراکت داری کی اہمیت پر زور دیاچیئرمین سینیٹ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو اجاگر کیاچیئرمین سینیٹ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قریبی تعلقات سٹریٹجک پارٹنرشپ میں تبدیل ہو جائیں گے سید یوسف رضا گیلانی نے برطانیہ کے ساتھ اقتصادی، دفاعی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیاچیئرمین سینیٹ نے جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام کے حصول کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کے حل کی اہمیت پر بھی زور دیاچیئرمین سینیٹ نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور تنازعہ فلسطین کے حل پر زور دیاوزیر مملکت فالکنر نے ایف سی ڈی او کے دورے پر چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیاانہوں نے تجارت اور سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، تعلیم اور سماجی و اقتصادی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔