شکر گڑھ: بھارتی فورسز کی فائرنگ، غلطی سے سرحد پار کرنے والا ذہنی معذور نوجوان شہید
شکر گڑھ (نامہ نگار) سرحدی علاقے بھوپال پور چگلہ کا رہائشی ذہنی معذور نوجوان بی ایس ایف کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ نوجوان غلطی سے سرحد پر چلا گیا تھا۔ بھارتی فورسز نے ظالمانہ طریقے سے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ بھارتی حکام ذہنی معذور کو قتل کر کے پروپیگنڈا کرنے لگے۔ سرحدی گاؤں کا رہائشی 40 سالہ ذہنی معذور محمد افضل غلطی سے سرحد پر چلا گیا جسے بھارتی فورسز نے بغیر وارننگ فائرنگ کر کے قتل کیا اور اسے گھس بیٹھیا قرار دینے لگے۔ لواحقین کے مطابق جاں بحق شہری محمد افضل ولد روشن دین عمر 40 سال کا کئی سالوں سے ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ بھارتی فورسز نے بے گناہ شہری کو قتل کر کے زیادتی کی ہے۔ انڈین میڈیا بے گناہ شہری کو دہشت گرد بنا کر پیش کر رہا ہے۔ نہتے سویلین کو مارنا بزدلی ہے۔