• news

حکومت سے معاہدہ، بلوچ یکجہتی کمیٹی نے دھرنے ختم کر دیئے

گوادر (نوائے وقت رپورٹ) حکومت سے معاہدے کے بعد بلوچ یکجہتی کمیٹی نے گوادر سمیت بلوچستان میں جاری دھرنے ختم کردیے۔ گوادر میں گزشتہ شب بلوچ یکجہتی کمیٹی اور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کو تحریری شکل دیکر دستخط کردیے گئے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور حکومت کی جانب سے ڈپٹی کمشنر گوادر حمودالرحمان نے معاہدے پر دستخط کیے۔ ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمان نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے چند گھنٹوں میں تمام شاہراہوں سے رکاوٹیں ہٹادی جائیں گی اور موبائل نیٹ ورک سمیت مواصلاتی نظام بھی بحال کردیا جائے گا لیکن اب تک شاہراہیں اور مواصلاتی نظام بحال نہیں کیا جاسکا۔ دوسری جانب کوئٹہ میں ریڈ زون کی طرف جانے والی تمام سڑکوں پر ٹریفک بحال کردیا گیا۔ ریڈ زون کے اطراف کی سڑکوں سے کنٹینرز اور خاردار تاریں ہٹادی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن