• news

بھاری بجلی بلز کیخلاف تاجروں کا آج    2 سے 5 بجے تک شٹر ڈاؤن کا اعلان

 لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف ٹوکن احتجاج کے طور پر تین گھنٹے کیلئے شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ اشرف بھٹی کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں انارکلی کے تمام بازاروں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ موجودہ حالات میں تاجروں کے لئے بجلی کی قیمت کی ادائیگی مشکل ہو گئی ہے۔ آج ہفتہ کے روز انارکلی کے تمام بازاروں کے تاجر ٹوکن احتجاج کے طور پر 2سے 5بجے تک اپنا کاروبار مکمل بند رکھ کر پر امن طور پراپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ حکومت سے اپیل ہے کہ تاجروں کیلئے بجلی کے بلوں میں ٹیکسز میں کمی کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن