اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، محمود اچکزئی نے عمران کی نمائندگی سے انکار کر دیا:خواجہ آصف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات میں عمران خان کی نمائندگی سے انکار کردیا ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے محمود خان اچکزئی صاحب سے یہ سوال قومی اسمبلی میں ملاقات میں پوچھا، ان کا جواب نفی میں تھا کہ وہ یہ کردار ادا نہیں کر سکتے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی تجویز ہمیشہ کی طرح غیر سنجیدہ، خلوص سے عاری اور سیاسی شعبدہ بازی کے سوا کچھ نہیں۔