• news

نجی ہسپتال کے مالک ‘ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق مسجد کے باہر قتل 

 لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار)  نجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کو  ویلنشیا ٹائون میں نماز جمعہ کے بعد مسجد کے باہر قتل کردیا گیا۔ نامعلوم حملہ آوروں نے ڈاکٹر شاہد صدیق کو 4 گولیاں ماریں۔ واقعہ کے بعد پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ پولیس  کے مطابق  ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف پہلوؤں کو پیش نظر رکھتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کی جائیں گی۔ دریں اثناء انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تھانہ کاہنہ کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں نجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج سمیت تمام شواہد کی بنیاد پر ملزمان کو فی الفوگرفتار کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن