مراد شاہ کا سندھ میں بجلی پیدا کرنے، تقسیم کار کمپنی جلد بنانے کا اعلان
کراچی (نوائے وقت رپورٹ+سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں بجلی پیدا کرنے اور تقسیم کرنے والی کمپنی جلد بنانے کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کپیسٹی پیمنٹ کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے لیکن اس مسئلے پر سب کو ساتھ مل کر چلنا ہوگا۔ 70 فیصد گیس سندھ پیدا کرتا ہے، وفاقی حکومت سندھ کو گیس دے، پاور پلانٹ خود لگائیں گے، تھر کول پورے ملک کی بجلی کی ضرورت پوری کرسکتا ہے۔ بجلی کا ٹیرف بہت زیادہ ہے، صنعتیں تیزی سے اپنی صلاحیت کھو رہی ہیں، تاجروں کے مسائل سے آگاہ ہیں، حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔