• news

قطر میں خالد مشعل سے تعزیت‘ ہانیہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا: فضل الرحمن 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے قطر میں  حماس کے رہنما خالد مشعل سے دوحہ میں ملاقات کی اور اور ان سے شہید اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور خاندان اور پوری جماعت  فلسطینی شہداء کے لئے  دعا کی۔ اس موقع پر مولانا راشد سومرو، مفتی ابرار احمد خان موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا شہید اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر پورا عالم اسلام سوگوار ہے، پاکستانی قوم اور جے یو اے کے کارکن انتہائی افسردہ ہیں۔ لیکن  ہم اس بات کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ مرحوم اور حماس کا سب سے بڑا مشن قبلہ اول کی آزادی اور فلسطین کی آزاد ریاست کا قیام ہے اس مشن سے حماس پوری امت دستبردار نہیں ہو گی۔ اسماعیل ہانیہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ مولانا فضل الرحمن نے حماس کی قیادت کو بتایا کہ جے یو آئی فلسطینیوں کے ساتھ ہے اور مکمل طور پر اس کی حمایت کرتی ہے۔ فلسطین قیادت کو آگاہ کیا گیا کہ پاکستان بھر میں جمیعت علماء اسلام کی اپیل پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں اور اسمبلیوں میں تعزیتی قراردادیں کی پیش کی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن