14 فیصد پاکستانیوں کو وزیراعظم کے نام کا پتہ نہیں: گیلپ سروے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عوامی آرا جاننے والے ادارے گیلپ پاکستان نے وزیراعظم کا نام جاننے سے متعلق سروے جاری کر دیا۔ گیلپ سروے میں پوچھا گیا کہ وزیراعظم کا نام کیا ہے؟ گیلپ پاکستان کے سوال پر 65 فیصد پاکستان وزیراعظم شہباز شریف کے نام سے آگاہ نظر آئے اور بالکل درست نام بتایا۔ 20 فیصد پاکستانیوں نے غلط جواب دیا اور غلط نام بتاتے رہے۔ جبکہ 14 فیصد نے نام سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ سروے میں وزیراعظم کا نام درست بتانے والوں میں مردوں کی اکثریت کی شرح 71 فیصد جبکہ خواتین میں 61 فیصد نے درست نام لیا۔ دیہی علاقوں کے مقابلے میں شہروں میں وزیراعظم کے نام سے زیادہ پاکستانی آگاہ نکلے۔ دیہاتوں میں 63 فیصد اور شہروں میں 72 فیصد نے وزیراعظم شہباز شریف کا نام صحیح بتایا۔