مجید نظامی اور نوائے وقت کی خدمات بے مثل وبے مثال ہیں: گورنر خیبرپی کے
اسلام آباد ( میگزین رپورٹ )گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے پاکستان کی اردو صحافت میں روزنامہ نوائے وقت ایک سنجیدہ پرانا اخبار ہے مجید نظامی نے نوائے وقت کو تمام مکتبہ فکر کو ساتھ رکھتے ہوئے مثبت قومی روزنامہ بنایا ۔ وہ ایڈیٹر انچیف رمیزہ مجید نظامی کی صحافتی قائدانہ صلاحیتوں کی ترقی اور ادارہ نوائے وقت اور اردو صحافت کیلئے رہنمائی میں لا تعداد منازل طے کرنے کیلئے دعا گو ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا قومی سیاست اور صحافت میں ’’نوائے وقت ‘‘کا کردار ہر دور میں مثبت رہا۔ مجید نظامی نے اخلاص سے پاکستان کی خدمت اور قوم کی حقیقی ترجمانی کی۔ دعاگو ہیں کہ یہ اخبار موجودہ دور کی صحافت میں بھی چمپیئن رہے۔