• news

سینٹ، قومی اسمبلی کے اجلاس آج، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سمیت دیگر پیش ہوں گے

اسلام آباد (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی اور سینٹ دونوں ایوانوں کے اجلاس آج ہونگے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج دن گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا جبکہ سینٹ کا اجلاس صدر مملکت کی جانب سے شام پانچ بجے طلب کیا گیا ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 ء سمیت دیگر بل منظوری کیلئے پیش ہوں گے۔ پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پیر کو قومی اسمبلی سے منظور ہونے کا امکان ہے جس کے بعد یہ بل منظوری کے دوسرے مرحلے کیلئے سینٹ میں منتقل کیا جائے گا۔ اگر سینٹ نے بل قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کو منتقل کرنے کا فیصلہ نہ کیا تو بل منگل کو منظور ہو سکتا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن