تُم کون ہم کون … رضا کار رضا کار‘‘ حسینہ واجد کا دھڑن تختہ کرنے والی طلبا تحریک کا نعرہ مزاحمت کی علامت تھا
ڈھاکہ (نوائے وقت رپورٹ) ’’تُم کون ہم کون … رضا کار رضا کار‘‘ بنگلہ دیش میں حسینہ واجد حکومت کا دھڑن تختہ کرنے والی طلباء تحریک میں یہ نعرہ مزاحمت کی علامت تھا۔ طلباء نے یہ نعرہ اُس وقت اپنایا جب حسینہ واجد نے کوٹہ سسٹم پر تنقید کرنے والوں پر طنز کیا تھا۔ حسینہ واجد نے کہا کہ آزادی کے لئے لڑنے والوں کے پوتے پوتیوں کا کوٹہ نہیں تقریباً رضا کاروں کے پوتے پوتیوں کا کوٹہ ہو گا۔