• news

مقبوضہ کشمیر : یوم استحصال ، بھارت مخالف احتجاج ہر مظاہرے ، محبوبہ مفتی نظر بند  کئی گرفتار 

نیویارک، سری نگر، مظفر آباد، اسلام آباد (کے پی آئی)   مقبوضہ کشمیر ، آزاد کشمیر جی بی ، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے پیر کو یوم استحصال کشمیر منایا تاکہ2019 میں اس دن بھارتی حکومت کی طرف سے کئے گئے غیر قانونی اقدامات کے خلاف اپنا احتجاج درج کراسکیں۔اس سلسلے میں   مقبوضہ کشمیر ، آزاد کشمیر جی بی ، پاکستان اور دنیا بھر میں خصوصی پروگرامات ہوئے ، بھارت کے خلاف جلسے جلوس اور مظاہرے ہوئے ۔بھارتی حکومت نے 5اگست 2019کواقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اور علاقے پر فوجی اور پولیس محاصرہ مسلط کردیا تھا۔اس دن کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے جبکہ آزاد جموں و کشمیر ، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری مقبوضہ جموں وکشمیر کی سنگین صورتحال کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کے لیے دنیا کے دارالحکومتوں میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں، سیمینارز اور دیگر پروگرام منعقد ہوئے جبکہ  پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی  کو گھر پر نظر بند اور کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے دفعہ370کی منسوخی کو پانچ سال مکمل ہونے کے موقع پر گھر میں نظر بند کیا گیا۔ محبوبہ مفتی نے ٹیلیفون پر صحافیوںکو بتایا کہ سخت پابندیوں کے ساتھ ساتھ ان کی پارٹی کے دفتر کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے دفعہ 370 کی منسوخی کو پانچ سال مکمل ہونے کے موقع پر حفاظتی اقدامات کے نام پر پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد لوگوں کو 5 اگست 2019ء کو کیے گئے بھارت  کے غیر قانونی اقدام کے خلاف ریلیوں، احتجاجی مظاہروں  اور سیمیناروں کے انعقاد سے روکنا ہے۔ دوسری جانب کشمیری تارکین وطن نے نیویارک کے تاریخی ٹائمز اسکوائر پر بھارت کے خلاف مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں کی مذمت کی اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرے۔ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے اعتماد سازی کی جانب پہلے قدم کے طور پر 5 اگست 2019 ء کے اقدامات کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما سجاد شاہین نے ضلع رامبن کے علاقے گندھاری میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی اعتماد قائم کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن