• news

سرکاری رہائشگاہ نہ رکھنے والے وزیر کیلئے ماہانہ  2 لاکھ الاؤنس: خیبر پی کے کابینہ میں ترامیم منظور

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت ہوا۔ وزراء کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔ فیصلہ کیا گیا کہ جس وزیر کے پاس سرکاری رہائش گاہ نہیں ہو گی اسے 2 لاکھ روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔ بلٹ پروف گاڑیوں کیلئے فنڈز جاری ہونے کے باوجود حکومت کو گاڑیاں وقت پر نہیں دی جا سکیں جس کے خلاف کورٹ جانے کی منظوری بھی دی گئی۔ سرکاری ملازموں کی پوسٹنگ، ٹرانسفر ڈومیسائل کی بنیاد پر کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ میڈیکل سٹاف اور استاتذہ سمیت سرکاری ملازموں کا جس ضلع کا ڈومیسائل ہو گا وہیں ڈیوٹی سرانجام دے گا، پیڈوکی چیف ایگزیکٹو پوسٹ کیلئے ایڈیشنل چارج کی منظوری بھی دے دی گئی۔ ملازمین کی ٹرانسفر، پوسٹنگ رولز میں نرمی نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن