• news

مقبوضہ کشمیر : مزید 3نوجوان گرفتار ، عوام دشمن پا لیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

نئی دہلی، سرینگر (این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع اسلام آباد میں تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے حسن پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں نے پنشن کی ادائیگی سمیت جموں میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مابق نان گزٹیڈ پولیس پنشنرز ویلفیئر فورم کے چیئرمین اجیت سنگھ کی قیادت میں مظاہرین سٹی پارک میں جمع ہوئے اور اپنے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے نعرے لگائے۔ دوسری جانب  اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین پیر عبدالصمد انقلابی نے  کہا ہے کہ متنازعہ جموں کشمیر پر بھارت کا کوئی بھی فیصلہ قبول نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار چیئرمین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اور سیکورٹی فورسز نے ظلم وجبر کے تمام تر ہتھکنڈے استعمال کرچکی ہے لیکن وہ جموں کشمیر کے لوگوں کے جذبہ آزادی کو سرد کرنے میں بری طرح ناکام ہے۔جبکہ بھارت میں کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ لداخ سمیت مقبوضہ جموں و کشمیر کے بارے میں بی جے پی کی پالیسی کشمیریت کا احترام کرنے اور جمہوریت کو برقرار رکھنے میں ناکام رہی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ملکارجن کھرگے نے کہا کہ جموں و کشمیر کو ضم کرنے، معاشی ترقی کو بڑھانے اور تحریک آزادی کو ختم کرنے کے مودی حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

ای پیپر-دی نیشن