سپریم کورٹ کے شریعت اپیلٹ بنچ میں انتخابی نظام غیر شرعی قرار دینے کے خلاف اپیل، حکومتی مہلت کی استدعا منظور
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے شریعت اپیلٹ بنچ میں انتخابی نظام غیرشرعی قرار دینے کیلئے حکومتی اپیل پر سماعت ہوئی۔ بنچ کی سربراہی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے حکومت سے ہدایات لینے کیلئے مہلت مانگ لی۔ سپریم کورٹ نے ایڈیشل اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کر لی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کورٹ نے عوامی نمائندگی ایکٹ 1976ء کی کچھ شقیں غیر شرعی قرار دی تھیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ عوامی نمائندگی ایکٹ ختم ہو چکا ہے، الیکشن ایکٹ آ چکا ہے کیا الیکشن ایکٹ میں متعلقہ شقیں موجود ہیں؟ شریعت ایپلٹ بنچ نے مزید سماعت گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تک متلوی کر دی۔