• news

حسینہ واجد 6 کروڑ ٹکے سے زائد دولت کی مالک، سالانہ تنخواہ 13 لاکھ سے زائد تھی 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) بنگلہ دیش میں سب سے طویل عرصے تک وزیراعظم رہنے والی شیخ حسینہ واجد کے اقتدار کا سورج ڈوب گیا۔ حسینہ واجد کو دنیا میں سب سے طویل عرصے تک حکومت کرنے والٍٍٍی منتخب خاتون سربراہ کا اعزاز حاصل رہا۔ رپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ کی مجموعی مالیت کافی ہے اسی وجہ سے ان کا شمار دنیا کی طاقتور ترین خواتین میں کیا جاتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ان کی سالانہ تنخواہ 13 لاکھ ٹکا سے زائد تھی، بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے الیکشن کمشن میں جمع کروائی گئی، اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق شیخ حسینہ 6 کروڑ ٹکے سے زائد کی مجموعی دولت کی مالک ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد چھ ایکڑ زرعی اراضی کی بھی مالک ہیں اور وہ فش فارم سے حاصل ہونے والی آمدنی سے بھی فائدہ اٹھاتی ہیں۔ علاوہ ازیں ان کے پاس ایک مہنگی گاڑی بھی ہے جو انہیں تحفے میں دی گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن