• news

حسینہ واجد کی ساڑھیوں سے بھرا بیگ لوٹنے والے کی انوکھی خواہش‘ بیوی کو دیکر وزیراعظم بناؤں گا: نوجوان

ڈھاکہ (نوائے وقت رپورٹ) بنگلا دیش میں مستعفی وزیراعظم حسینہ واجد کی سرکاری رہائش گاہ سے قیمتی سامان لے جانے والے شہریوں نے دلچسپ اور انوکھی وجوہات بیان کی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین کی بڑی تعداد شیخ حسینہ واجد کی سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہوگئے۔ توڑ پھوڑ کی اور سامان بھی ساتھ لے گئے۔ ان میں سے ایک شہری سر پر ایک اٹیچی کیس اٹھائے جا رہا تھا اور اس نے بتایا کہ اس میں شیخ حسینہ واجد کی قیمتی اور دیدہ زیب ساڑھیاں موجود ہیں۔ جب یہ پوچھا گیا کہ وہ ان ساڑھیوں کا کیا کرے گا تو شہری نے دلچسپ جواب دیا کہ میں یہ اپنی بیوی کو دوں گا وہ اسے پہنے گی۔ میں اپنی بیوی کو وزیراعظم بناؤں گا۔

ای پیپر-دی نیشن