• news

مریم نواز کی ہدایت  پر پنجاب  بھر میں نادار قیدیوں کو مفت قانونی امداد فراہم : مختصرمدت میںطلبہ کو بائیکس  دینے کا وعدہ  پورا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نادار قیدیوں کی امداد کیلئے وزیراعلی  مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب کا  شاندار اقدام۔ پنجاب بھر کی جیلوں میں نادار قیدیوں کو مفت لیگل ایڈ فراہم کر دی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اب پنجاب میں کوئی غریب قیدی وکیل کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کی تمام 43 جیلوں میں فری لیگل ایڈ کمیٹیاں قائم کر دی ہیں۔ فری لیگل ایڈ کمیٹیاں پنجاب بار کونسل اور ضلعی بار ایسوسی ایشنز کے اشتراک سے تشکیل دیں۔ نادار اسیران جو مقدمات کی پیروی کیلئے وکیل کا انتظام نہیں کر سکتے انہیں فری لیگل ایڈ ملے گی۔ مستحق اسیران اپنے متعلقہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو درخواست دیں گے جنہیں وکلاء  سے ملوایا جائے گا۔ پنجاب بھر میں کل 447 وکلاء کو فری لیگل ایڈ کمیٹیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور ڈویژن میں 45 ، گوجرانوالہ  90، راولپنڈی  70 ، فیصل آباد میں 47، ملتان 45، سرگودھا  24 ،بہاولپور  55، ساہیوال  55 اور ڈی جی خان میں 16 وکلاء  فری لیگل ایڈ کمیٹی میں شامل ہیں۔ دوسری جانب پنجاب پھر لیڈ لے گیا۔ مختصر مدت میں طلبہ کے لئے بائیکس کا وعدہ پورا کر دیا گیا۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ چیف منسٹر یوتھ انیشیٹو کے تحت طلبہ کے لئے ای اور پٹرول بائیکس کی فراہمی کے لئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے ای بائیک پراجیکٹ میں قسط کم از کم مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ  نے کہا کہ پنجاب طلبہ کو سہولیات کی فراہمی میں ہمیشہ کی طرح لیڈ کرے گا۔ ای بائیک پراجیکٹ بائیکس کی فراہمی کا منصوبہ طلبہ کے لئے آسانیاں پیدا کرے گا۔ ذاتی سواری طلبہ کے روز مرہ زندگی میں پیسے اور وقت کی بچت یقینی بنائے گی۔ وقت کی بچت اور سفر میں آسانی طلبہ کی تعلیمی استعداد کار میں بہتری کا سبب بنے گی۔ والدین کے سایہ سے محروم طلبہ کے لئے ای بائیک سکیم میں والدین کی گارنٹی کی شرط ختم کر دی۔ پنجاب کو بھی دنیا کی طرح الیکٹرک ٹرانسپورٹ پر منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب بھر میں ای بائیکس کی چارجنگ کے لیے سولرائزڈ چارجنگ سٹیشن بنائیں گے۔ طلبہ کے لئے  ای بائیک کی بیٹری کی انشورنس اور وارنٹی بھی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بائیکس کے ساتھ ہیلمٹ اور کائٹ پروٹیکشن بھی ضروری ہے۔ بچوں اور بچیوں کو آمدورفت میں آسانی کیلئے بائیکس دینے سے خوشی ملی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ای بائیک سے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سولرائزڈ چارجنگ سٹیشن قائم کیے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن