ٹرمپ کے قتل کا منصوبہ‘ پاکستانی آصف مرچنٹ گرفتار‘ حالیہ حملے سے تعلق نہیں: ذرائع
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ میں پاکستانی آصف مرچنٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امریکی وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ آصف مرچنٹ پر صدارتی امیدوار ٹرمپ سمیت امریکی حکام کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے۔ 46 سالہ آصف مرچنٹ مبینہ طور پر ایرانی حکومت سے بھی رابطے میں تھا۔ آصف مرچنٹ کی گرفتاری کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی سکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔ ٹرمپ اور دیگر سیاستدانوں کے قتل کی ممکنہ سازش پر پاکستانی آصف مرچنٹ پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ مبینہ سازش کا ہدف امریکی حکومت کے موجودہ اور سابق اہلکار تھے۔ آصف مرچنٹ پر اگست یا ستمبر میں نیویارک میں جا کر کرائے کے قاتل کے ساتھ ملکر قتل کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔ آصف مرچنٹ کو 12 جولائی کو امریکہ سے جانے کی تیاری کے وقت گرفتار کیا گیا۔ آصف مرچنٹ جن کرائے کے قاتلوں سے رابطے میں تھا وہ دراصل انڈر کور پولیس اہلکار تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق آصف مرچنٹ کا پنسلوانیا میں ٹرمپ پر حملے سے کوئی تعلق نہیں وہ الگ معاملہ ہے۔ ایف بی آئی کا ماننا ہے کہ مبینہ سازش کا ہدف ٹرمپ اور موجودہ سابق اہلکار تھے۔ امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ قتل کی ممکنہ سازش کے الزام میں ایک پاکستانی شہری پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ آصف مرچنٹ کے ایرانی حکومت سے مبینہ روابط ہیں، کسی ایک امریکی سیاستدان یا سرکاری افسران کے قتل کی ممکنہ سازش تھی۔