• news

غربت کے خاتمے میں بے نظیر انکم سپورٹ کا کردار کلیدی: صدر زرداری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ خبر نگار) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ملک سے غربت کے خاتمے کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کردار کو کلیدی قرار دیا۔ این اے 51 میں بجلی، گیس، پانی کے مزید منصوبے شروع کئے جائیں۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما، سابق ایم این اے غلام مرتضٰی ستی نے ایوان صدر میں صدر پاکستان آصف علی زرداری سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے حلقہ این اے 51 کے حوالے سے مختلف تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ این اے 51 کے اس  پہاڑی بیلٹ کو پاکستان کا سوئٹزرلینڈ بنانے کے لئے جو منصوبہ میری تجویز پر شروع کیا تھا اسے لینڈ مافیا سے چھڑا کر جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفی شاہ نے صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پارلیمانی امور سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی و امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن