• news

آئی پی پیز معاہدوں میں کرپشن نہیں ہوئی، ناقد حقائق سے لاعلم: شاہد خاقان 

اسلام آباد؍کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ سٹاف رپورٹر) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے معاہدوں میں کرپشن نہیں ہوئی، تنقید کرنے والوں کو حقائق کا علم نہیں، آئی پی پیز حکومت کی دعوت پر لیگی معاہدے اور نرخ حکومت نے طے کئے، چور کہا تو کون سرمایہ کاری کرے گا، کیس بنے تو سرمایہ کاری نہیں ہوئی، ملک سے دشمنی نہ کریں پاور نظام کے حقائق کو سمجھیں۔ شاہد خاقان عباسی نے (نیب) کو سب سے کرپٹ ادارہ قرار دے دیا۔ کہتے ہیں چار ترامیم کے بعد بھی اس کی حالت نہیں بدلی۔ موجودہ حکومت نے کہا تھا کہ نیب کو ختم کر دیں گے۔ آج حکومت ہی اسے مزید مضبوط کر رہی ہے۔ آئی پی پیز دعوت دیکر خود لگوائے ہیں، اب ناکامیوں کیلئے کسی اور کو ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن