آصف مرچنٹ ایران میں وقت گزار کر یہاں لوگ بھرتی کرنے آیا: امریکہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ میں پاکستانی آصف مرچنٹ پر فرد جرم، امریکی افسروں کے قتل کی سازش کا الزام ہے۔ حکام کے مطابق آصف مرچنٹ ایران میں وقت گزار کر امریکہ آیا۔ سازش پر عمل کے لئے لوگ بھرتی کرنے آیا۔ ایف بی آئی انڈرکور اہلکاروں نے پھانس لیا۔ آصف مرچنٹ کو 12 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ آصف کا ٹرمپ پر حملے سے کوئی تعلق نہیں۔ دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آصف مرچنٹ پر رپورٹس دیکھی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ امریکی حکام سے رابطے میں ہیں۔ امریکہ کے مطابق ابھی تحقیقات جاری ہیں۔