• news

پاکستانی طلبہ نے نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں چاندی اور کانسی کے تمغے جیت لئے

اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاکستان اٹامک انرجی کمشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے فلپائن میں منعقد ہونے والے پہلے بین الاقوامی نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں چاندی اور کانسی کے تمغے جیت لیے۔ ترجمان شاہد ریاض خان نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم میں سے سلیمان نعمان اور سبحان کاشف نے سلور میڈل حاصل کیا جبکہ احبان اعوان اور قاسم سلام نے کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔ فلپائن میں منعقد ہونے والا یہ پہلا نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ ہے جس میں پاکستان کے طلباء نے بڑی کامیابی حاصل کی۔ ترجمان کے مطابق پاکستانی طلباء کی ٹیم کی تربیت پاکستان اٹامک انرجی کمشن کی پی آئی ای اے ایس یونیورسٹی میں کی گئی۔ ترجمان پاکستان اٹامک انرجی کمشن کا کہنا ہے کہ جیتنے والے طالب علموں کا تعلق کراچی گرامر سکول، لاہور گرامر سکول اور صدیق پبلک سکول راولپنڈی سے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن