• news

خلیجی ممالک جانے والے مزدوروں کے ائر ٹکٹ پر ڈیوٹی میں اڑھائی ہزار روپے کمی

اسلام آباد (عترت  جعفری) ایف بی آر نے لیبر ویزا پر  ملازمت کے لیے گلف کوآپریشن کونسل کے رکن ممالک کا سفر کرنے والے پاکستانیوں کے ایئر ٹریول پر ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کر دی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی ریاستوں ابو ظہبی، دوبئی، شارجہ، راس الخمیہ  اور دیگر ریاستوں  میں ملازمت کے لیے سفر کرنے والے ایسے پاکستانی جو اکانومی کلاس ٹکٹ پر سفر کریں گے ان کے لیے ایکسائز ڈیوٹی میں ڈھائی ہزار روپے فی ٹکٹ کمی کی  گئی ہے۔ بجٹ میں 7500 روپے فی ٹکٹ ایکسائز   عائدکی گئی تھی،  اسے اب کم کر کے پانچ ہزار روپے فی ٹکٹ کر دیا گیا ہے، اس رعایتی شرح ڈیوٹی سے مستفید ہونے کے لیے  اپنے پاسپورٹ پر لیبر ویزا کی تصدیق پرو ٹکٹوریٹ آف امیگریشن  سے کروانا پڑے گی  اور  ٹکٹ کی خریداری کے وقت فراہم کرنا ہوگا، اس سلسلے میں ضروری نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن