• news

مقبوضہ کشمیر: محاصرے، تلاشی کارروائیاں جاری، تھانے سے شہری کی پھندا لگی نعش برآمد

سری نگر (کے پی آئی) نام نہاد بھارتی  یوم آزادی کے پیش نظر جموں وکشمیر میں سیکورٹی کو مزید چوکس و سخت کر دیا گیا ہے۔فورسز کی گشت کو بڑھا دیا گیا ہیگاڑیوں اور راہگیروں کی چیکنگ کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے۔ سری نگر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ سری نگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں بھی فورسز کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے جبکہ  ضلع ریاسی میں ایک 25سالہ شہری تھانے میں پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا ہے۔ شہری انمول ڈوگراکی تھانے میں پھندے سے لٹکتی ہوئی لاش پائی گئی۔ یہ واقعہ ضلع کے علاقے کٹرہ تھانے میں پیش آیا ہے۔ پولیس نے شہری کو گزشتہ ایک کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا تھا۔ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی صورتحال بھارت کیلئے ایک سبق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آمریت زیادہ دیر نہیں چلتی اور نوجوانوں کو دیوار سے لگانے کے سنگین نتائج نکلتے ہیں۔دوسری جانب نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد نئے جموں وکشمیر میں صرف تباہی ہوئی ہے ۔عمر عبداللہ نے ضلع کٹھوعہ کے علاقے نگری میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت مقبوضہ جموںوکشمیر میں امن وترقی کے دعوں کا راگ الاپ رہی ہے لیکن یہاں کی زمینی صورتحال اسکے دعوں کے بالکل برعکس ہے۔

ای پیپر-دی نیشن