• news

امام مسجد نبویؐ موجود، سیاسی معاملات کو اہمیت نہ دی جائے: فضل الرحمن

اسلام آباد (وقائع نگار )سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں فی الحال اپنے سیاسی معاملات کو اہمیت نہیں دینی چاہیے، مسجد نبوی ﷺ کے امام بھی یہاں موجود ہیں، سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات پر ہمیں گفتگو کرنی چاہیے، ان کی یہاں تشریف آوری ہمارے تعلقات کو مزید بہتر بنائے گی، ہم بین الاقوامی برادری میں سعودی عرب کو اسلامی دنیا کا سب سے پہلا دوست سمجھتے ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا  کہ ہماری کچھ روایات ہیں، اس ایوان میں یاسر عرفات، طیب اردگان آئے، حرم مکہ کے امام بھی یہاں تشریف لائے تھے اور آج مسجد نبوی ﷺ کے امام بھی یہاں موجود ہیں، ان روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہمیں اپنے سیاسی معاملات کو اہمیت نہیں دینی چاہیے، سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات پر ہمیں گفتگو کرنی چاہیے۔ بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن