• news

نہم نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب لاہور 44، گوجرانوالہ بورڈ 47 فیصد رہا

لاہور؍ فیصل آباد؍ بہاولپور؍ ساہیوال؍ سرگودھا؍ راولپنڈی؍ گوجرانوالہ (این این آئی+ نمائندہ خصوصی+ نمائندگان) لاہور سمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈ ز نے نہم جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کنٹرولر امتحانات  لاہور بورڈ  زاہد میاں اور سیکرٹری بورڈ بشری بی بی نے نتائج کا اعلان کیا۔ نہم جماعت کے امتحان میں 2لاکھ 87ہزار امیدواروں نے حصہ لیا جن میں 1لاکھ 27ہزار 836امیدوار کامیاب ہوئے۔ امتحان میں کامیابی کا تناسب 44.5 فیصد رہا جبکہ امتحان میں 1لاکھ 59ہزار بچے فیل ہوئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال سے 13 دن پہلے نتائج کا اعلان کیا گیا  ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد  میں 194249، امیدواروں نے شرکت کی اور93340 ،امیدوار کامیاب قرار پائے۔  تناسب 48.05 فیصد رہا۔  بہاول پور  بورڈکے  امتحانات میں 105917امیدواران نے شرکت کی  46642امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔  مجموعی تناسب 44.04فیصد رہا۔ ساہیوال بورڈ  میں 89339امیدواروں نے شرکت کی، 36094امیدوار کامیاب قرار پائے۔کامیابی کا تناسب 40.40فیصد رہا۔  70سپیشل بچوں نے شرکت کی اور تمام نے کامیابی حاصل کی۔ ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا  میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 7 ہزار 523 امیدوار طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جن سے 47 ہزار 288 امیدوار طلبہ نے 33 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جن کا تناسب 43.98 فیصد رہا۔ اس طرح اس سال بھی طلبہ  کے مقابلہ میں طالبات نے نمایاں کامیابی کا اعزاز برقرار رکھا۔ راولپنڈی بورڈ  میں   56749 امیدواران کامیاب ہوئے جبکہ 67034فیل ہوئے۔ جبکہ 1622 امیدواران غیر حاضر رہے۔ کامیابی کا تناسب 45.84فیصد رہا۔ طالبات کی شرح کامیابی56.84  فیصد جبکہ طلبہ کی شرح کامیابی 34.63فیصد رہی۔گوجرنوالہ بورڈ  کے نتائج کا اعلان چیئرمین نوید حیدر شیرازی، پروفیسر محمد نعیم بٹ کنٹرولر امتحانات اور چوہدری شہزاد احمد سیکرٹری بورڈ نے کیا۔ امتحان میں ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد امیدوار فیل ہو گئے۔ طالبات نے دونوں گروپس میں لڑکوں سے بہتر اوسط سے کامیابی حاصل کی۔ مجموعی طور پر 256818 اُمیدواران شامل ہوئے جن میں سے121673کامیاب قرار پائے اور 135145 امیدوار ناکام رہے، شرح تناسب47.38فیصد رہی۔  سائنس گروپ (بوائز) میں 92497 اُمیدواران شامل امتحان ہوئے جن میں سے 35814 اُمیدواران کامیاب قرار پائے اور  کامیابی کی شرح 38.72فیصد رہی۔ سائنس گروپ (گرلز) میں 96653 اُمیدواران شامل امتحان ہوئیں جن میں 56112 اُمیدواران کامیاب قرار پائیں اور اُن کی کامیابی کی شرح 58.06فیصد رہی۔ اسی طرح ہیومینٹیز گروپ (بوائز) میں 19902 اُمیدواران  شامل امتحان ہوئے جن میں سے 4606 اُمیدواران کامیاب قرار پائے اور ان کی کامیابی کی شرح 23.14فیصد رہی۔ ہیومینٹیز گروپ (گرلز) میں 47593اُمیدواران شامل امتحان ہوئیں جن میں 24988 اُمیدواران کامیاب قرار پائیں اور اُن کی کامیابی کی شرح 52.50فیصد رہی۔ 

ای پیپر-دی نیشن