• news

الیکشن ترمیمی ایکٹ لاہور ہائیکورٹ میں بھی چیلنج 

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کو چیلنج کر دیا گیا، درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، صدر اور وزیراعظم  کو فریق بنایا گیا ہے۔ ندیم سرور ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو ختم کرنے کے لیے الیکشن ایکٹ میں چار ترامیم کی گئیں،ت رمیمی ایکٹ بحث کیے بغیر اور متعلقہ کمیٹی کی منظوری کے بغیر پاس کیا گیا، استدعا  ہے کہ لاہور ہائیکورٹ الیکشن ایکٹ 2024 کے سیکشنز ایک، دو، تین اور چار کو کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک ترمیمی ایکٹ پر عملدرآمد روکا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن