پی ٹی آئی کا بھوک ہڑتالی کیمپ معطل، بانی نے کہا جشن آزادی کی تیاری کریں: عمر ایوب
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ معطل کر دیا۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت ہے تمام اراکین اپنے حلقوں میں جشن آزادی کی تیاری کریں، تمام اراکین اسمبلی کو ٹاسک سونپ دیے گئے ہیں۔ عمر ایوب کا مزید کہنا تھا علامتی بھوک ہڑتال کیمپ کا دوسرا مرحلہ کچھ دنوں بعد دوبارہ شروع کریں گے، جس کا باقاعدہ اعلان بھی کیا جائے گا۔ واضح رہے تحریک انصاف نے مطالبات کے حق میں 23جولائی کو بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جو عارضی طورپر ختم کردیا گیا۔