• news

دن گن رہے‘ حکومت نے معاہدے پر عمل نہ کیا تو ملک گیر ہڑتال کریں گے: حافظ نعیم

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم ایک ایک دن گن رہے ہیں، جماعت اسلامی اپنا معاہدہ پورا کروانا جانتی ہے۔ معاہدے کی ایک ایک شک پر ہم عمل درآمد کروائیں گے، اگر معاہدے سے حکومت نے ہٹنے کی کوشش کی تو ملک میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔ فیصل چوک مال روڈ پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی مظلوموں کی امیدوں کا مرکز بن گئی ہے۔ اسلام آباد دھرنے کے موقع پر پنجاب حکومت نے گرفتاریاں کیں، خواتین کے قافلے روکے، ان کے احکامات پر مردوں کے ساتھ خواتین کو بھی روکا گیا۔ پنجاب کی وزیر اعلیٰ کے تخت کا پتہ نہیں کب تختہ ہونے والا ہے، قادنیوں کے مسئلے پر لاہور اٹھ کر کھڑا ہو جاتا ہے۔ پاکستان آئین اور دستور کے مطابق چل رہا، کسی کو لاپتہ کرنے کا حق نہیں، اگر کوئی غیر معمولی سرگرمیوں میں ملوث ہے اس کے لئے قانون موجود ہے۔ 45 روزہ معاہدہ ہوا‘ ایک ایک دن گن رہے ہیں۔ پاکستان‘ انسانیت کا امریکہ بڑا دشمن ہے۔ امریکہ بلوچستان میں حالات کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ بلوچ عوام کو ان کے حقوق دیئے جائیں۔ بنگلہ دیش میں حسینہ واجد نہیں مودی کو شکست ہوئی۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں سے کہتا ہوں ہماری تحریک میں شامل ہو جائیں۔ امیر العظیم نے کہا کہ اسمبلی میں بیٹھے لوگ بے حس ہیں۔ اسمبلی میں بیٹھنے والوں کے بنک بیلنس بڑھ رہے ہیں‘ عوام خودکشیاں کر رہے ان کی عیاشیوں پر لعنت بھیجتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی 10 کروڑ کی گاڑی خریدتے ہیں۔ اس بجٹ میں اپنے گھروں کی تعمیر کے لئے 29 ارب رکھے جاتے ہیں‘ حکومت نے آئی ایم ایف کو خدا بنا لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن