• news

مستونگ: گاڑی پر فائرنگ‘ڈپٹی کمشنر پنجگور قتل‘ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل زخمی

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گاڑی پر فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ قتل ہو گئے۔ لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کھڈ کوچہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے ڈپٹی کمشنر پنجگور کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ اور ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور کے چیئرمین عبدالمالک بلوچ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو نواب غوث بخش ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب کمشنر قلات کا کہنا ہے کہ مستونگ میں فائرنگ سے زخمی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ چل بسے ہیں۔ ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور کے چیئرمین عبدالمالک بلوچ  کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ عبدالمالک بلوچ رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ کے بھائی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن