• news

وزیراعظم کا یوم آزادی پر عوام کیلئے بمپر تحفہ، پٹرول 8.47، ڈیزل 6.70 روپے لٹر سستا

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزیراعظم شہباز شریف نے یوم آزادی پر عوام کیلئے بمپر تحفے کا اعلان کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی کر دی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 8.47 روپے کمی کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت 269.43 روپے سے کم ہو کر 260.96 روپے ہو گئی۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت 6.70 روپے کی کمی کے بعد فی لٹر ڈیزل کی قیمت 272.77 روپے سے کم ہو کر 266.07 روپے فی لٹر ہو گئی۔ دریں اثناء آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 3.20 فیصد تک اضافہ کر دیا۔ ایل این جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اگست کے لیے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قمیت میں 3.20 فیصد جبکہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قمیت 2.97 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.58 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو مقرر کی گئی ہے جبکہ جولائی میں سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قمیت 13.16 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔ اسی طرح سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قمیت 14 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کردی گئی ہے، جو جولائی میں 13.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

ای پیپر-دی نیشن