• news

پاک فوج کے تعاون سے برزل پاس پر 200 فٹ لمبا پرچم لہرانے کا ریکارڈ 

  اسلام آباد؍ مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ)  پاک فوج کے تعاون سے پنجاب کے 6 نوجوانوں نے برزل پاس پر سب سے اونچا پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم کر دیا۔ نوجوانوں نے 13ہزار 808 فٹ اونچے برزل پاس پر سب سے بڑا پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم کیا۔ 200 فٹ لمبا یہ پرچم پاکستان کے آخری گاؤں نگئی میں آزادی ریلی میں بھی شامل کیا گیا۔ نگئی گاؤں اور ایل او سی کے قریب پرائمری سکول میں بھی جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی۔ گاؤں کے لوگوں اور پاک فوج کے جوانوں نے والی بال اور رسہ کشی کا مقابلہ بھی کیا۔ آخر میں سب سے بڑا قومی پرچم مشہور سیاحتی مقام رینبو لیک پر لہرایا گیا۔ پرچم لہرانے والے ان جوانوں نے اپنا یہ ریکارڈ آزادی کے ہیروز اور پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کے نام کر دیا۔ آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا سبز ہلالی پرچم دارالحکومت مظفر آباد میں لہرا دیا گیا۔ دارالحکومت مظفرآباد کے نلوچھی پل پر کشمیری نوجوانوں نے آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا 80 فٹ لمبا اور 30 فٹ چوڑا سبز ہلالی پرچم لہرایا۔ قومی پرچم لہرانے سے قبل نوجوانوں نے دومیل سے نلوچھی پل تک ریلی نکالی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن