• news

ویزا نوٹس کا اجراء: وزارت خارجہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت خارجہ نے ویزا نوٹس کے اجراء کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔ ویزا نوٹ گائیڈ لائنز نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی منظوری سے سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے جاری کیں۔ سینٹ و قومی اسمبلی سے رسمی درخواست پر نجی دورے کیلئے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو ابتدائی نوٹ وربلز جاری ہوں گے جبکہ اہلخانہ کے سفر کے لیے رسمی معاہدہ کیا جائے گا کہ وہ اس ملک میں پناہ لیں گے اور نہ ہی ابتدائی خط کاغلط استعمال کریں گے۔ واضح رہے کہ سینٹ کے جوائنٹ سیکرٹری حیدر علی نے اہلخانہ کے لیے آئی پی یو اسمبلی کے مارچ میں منعقدہ اجلاس کے لیے ابتدائی لیٹر حاصل کیا تھا، افسر حیدر علی کے اہل خانہ کے لیے لیٹر کی درخواست سینٹ سیکرٹریٹ نے کی تھی۔ سینٹ کے جوائنٹ سیکرٹری حیدر علی کے اہلہ خانہ نے مغربی یورپی ملک میں پناہ حاصل کی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن