• news

تمام بورڈز کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو انعام دینے کا فیصلہ، مریم نواز نے منظوری دیدی

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پوزیشن ہولڈرز کو انعام دینے کی منظوری دے دی۔ مریم نواز شریف کی ہدایت پر طلبہ کے ایک ایک ٹیچرکو بھی انعام دیا جائے گا۔ مریم نوازشریف نے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سٹوڈنٹس میرٹ سکالرشپ کی بھی منظوری دے دی۔ 25ہزار طلبہ کے تمام تعلیمی اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ حکومت پنجاب 25 ہزار طلبہ کے 4 سالہ تعلیمی اخراجات کیلئے 100ارب سے زائد فنڈز مختص کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر طالبات کیلئے ٹرانسپورٹ پروگرام کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے، چیف منسٹر ٹرانسپورٹ پروگرام کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع میں 60 گرلز کالجز کو پہلے مرحلے میں بسیں دی جائیں گی۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں آئی ٹی حب کے قیام کی منظوری دے دی۔ مریم نواز نے آئی ٹی حب کے قیام کیلئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ نے لیپ ٹاپ سکیم کے آغاز کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ طلبہ کو لیپ ٹاپ کی فراہمی کا عمل جلد ازجلد شروع کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن